بنگلور (آئی این پی) بھارت میں دماغ کے آپریشن کے دوران مریض گٹار بجاتا رہا۔ بنگلور میں ایک ایسا عجیب و غریب آپریشن ہوا جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔32 سالہ موسیقار آپریشن کے دوران آپریشن تھیٹر میں گٹار بجاتا رہا اور سرجن ان کے دماغ کا آپریشن کرتے رہے۔ بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلور کے 32 سالہ موسیقار اور گٹار بجانے کے شوقین شخص کو اعصابی نظام میں ہونے والے مسئلے نے آپریشن تھیٹر تک پہنچا دیا۔ موسیقار، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، کی تین انگلیاں ڈیرھ سال قبل مسلسل گٹار بجانے کی وجہ سے متاثر ہوئیں۔
بھارت میں دماغ کے آپریشن کے دوران مریض گٹار بجاتا رہا
Jul 21, 2017