اسرائیلی وزیراعظم نے یورپی یونین کو مخبوط الحواس قرار دیدیا

مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی )اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا ایک ایسا بیان منظر عام پر آ یا ہے، جس میں وہ یورپی یونین کو مخبوط الحواس قرار دے رہے ہیں۔ ایک علاقائی اجلاس کے دوران بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ یورپ اسرائیل کو نظر انداز کر کے اپنی سلامتی کو نظر انداز کر رہا ہے اور یہ پاگل پن ہے۔ نیتن یاہو نے یہ بیان بند کمرے میں پولینڈ، ہنگری، چیک جمہوریہ اور سلواکیہ کے رہنمائوں سے ایک ملاقات کے دوران دیا تاہم اس دوران ان کا مائیک بند نہیں تھا۔ اس طرح دوسرے کمرے میں بیٹھے صحافیوں نے ان رہنمائوں کی پوری گفتگو سن لی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...