لاہور (احسن صدیق) سرکاری دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ مالی سال 2016-17ء میں 30 جون تک صوبائی حکومتوں اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں نے سٹیٹ بنک سے اپنے بجٹ خسارے پورے کرنے کیلئے ایک کھرب 89 ارب 73 کروڑ 60 لاکھ روپے کا اوور ڈرافٹ حاصل کیا ہے سرکاری دستاویز کے مطابق مالی سال 2015-16 میں صوبائی حکومتوں اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں کی مالیاتی پوزیشن بہت مضبوط تھی اور انہوں نے اس سال اپنے ذمے اوور ڈرافٹ کی مد میں ایک کھرب 10 ارب 24 کروڑ 60 لاکھ روپے واپس کئے سرکاری دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال 2016-17ء میں سب سے زیادہ اوور ڈرافٹ سندھ حکومت نے حاصل کیا جس کا حجم 68 ارب 87 کروڑ 70 لاکھ روپے رہا پنجاب حکومت نے 58 ارب 28 کروڑ 60 لاکھ روپے خیبر پی کے حکومت نے 45 ارب 77 کروڑ 50 لاکھ روپے بلوچستان حکومت نے 16 ارب 79 کروڑ 70 لاکھ روپے گلگت، بلتستان حکومت نے ایک ارب 49 کروڑ 10 لاکھ روپے اور آزاد جموں و کشمیر حکومت نے 6 ارب 32 کروڑ 40لاکھ روپے کا اوورڈرافٹ حاصل کیا۔