تعصب، عصبیت اور فرقہ واریت قوموں کو تباہ کرتی ہے، عبدالعزیز میمن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تعصب، عصبیت اور فرقہ واریت قوموں کی تباہ کرتے ہیں اور انہیں دیمک کی طرح کھوکھلا کردیتے ہیں۔ میں ہمیشہ سے ان کے خلاف رہا ہوں اور اپنی پوری زندگی ان کے خلاف کھڑا ہوں۔ یہ بات حلقہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے این اے 247 کے نامزد امیدوار عبدالعزیز میمن نے اپنے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے۔ یہ استقبالیہ شکاگو میمن ایسوسی ایشن کی جانب سے وائی ایم سی اے گرائونڈ میں دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے اور میں اس شہر کا سپوت ہوں۔ اس شہر کا مجھ پر قرض ہے جو میں منتخب ہو کر شہرِ قائد کو ماڈل سٹی بنا کر ادا کردوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1972 ؁ء سے اب تک قبرستان کیلئے کوئی زمین الاٹ نہیں کی گئی جب ہماری حکومت نے چار بڑے پلاٹ قبرستانوں کیلئے الاٹ کیے۔ انہوں نے کہا میرے منشور میں لوکل ٹرین سروس جیسے میگا پروجیکٹ ہیں ، جن نے ہم نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے اور جس طرح بھٹو صاحب نے کراچی کو اسٹیل مل، شپ یارڈ و دیگر سے نوازا، اسی ہم بھی مزید میگا پروجیکٹ کے ذریعے بے روزگاری کا خاتمہ کردیں گے۔ عبدالعزیز میمن نے کہا کہ میرا جذبہ و لگن سچی ہے، میں نے ہمیشہ انسانیت کیلئے کام کیا ہے اور ورلڈ میمن فیڈریشن میں 15 سال خدمت کی ہے۔ ساری زندگی مزدوروں اور کمزوروں کیلئے کام کیا ہے۔ آخری سانس تک اسی جذبہ و خلوص سے کام کروں گا! قبل ازیں شکاگو میمن ایسوسی ایشن کے صدر اور میزبان جاویدکھانڈ والا، نور یعقوب اور سلیم عبدالغنی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...