کولمبو ٹیسٹ پہلے دن سائوتھ افریقہ کے میراج کے نام 8 وکٹیں لے

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) سائوتھ افریقہ کے اور سری لنکا کے مابین کولمبو میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن میزبان ٹیم نے 277 رنز بنائے جبکہ 9وکٹ بنائے جب کہ مہمان ٹیم کے کیشواہ میراج 8 وکٹیں لے کر پہلا دن نام کیا۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا نے ٹاس جیت کرپہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جو کہ سود مند ثابت نہ ہوا اور پہلے دن کے اختتام پر 9وکٹوں پر 277 رنز بناسکی ۔ سائوتھ افریقہ کے میراج نے کیرئیر کی بہترین بائولنگ کرتے ہوئے 116 رنز کے عوض 8وکٹیں لیں ۔ سری لنکا کی جانب سے ڈی ایم ڈی سلویٰ60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے دیگر بیٹس مینوں میں وپنرز گن تھلیکا 57 رنز جب کہ کرننا تھے سے 53 رنز اسکور کئے۔ دونوں اوپنرز نے 116 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ جب کہ 9 ویں وکٹ264 رنز پر گری۔

ای پیپر دی نیشن