چترال کوترقی یافتہ، عوام کو خوشحال بنائیں گے، ڈاکٹر محمدا مجد

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور حلقہ این اے1چترال سے امیدوار برائے قومی اسمبلی ڈاکٹر محمدا مجد نے کہا ہے کہ سید پرویز مشرف کے ویڑن کے مطابق ٗچترال کوترقی یافتہ بناتے ہوئے یہاں کے عوام کو خوشحال بنائیں گے۔انتخابات میں ہار یا جیت کی پرواہ کئے بغیر چترال کے عوام سے قائم قلبی تعلق مزید مضبوط ہوگا۔چترال میں پرویز مشرف ہا?س اور اسلام آباد میں چترال ہا?س بنائیں گے۔چترال کو ماڈل ضلع بنائیں گے جہاں جدید سہولیات دستیاب ہوں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چترال میں انتخابی مہم کے دوران پارٹی کے مرکزی شعبہ اطلاعات سے ٹیلی فونک گفتگومیںکیا۔انہوں نے کہا کہ سید پرویز مشرف چترال کے عوام سے خصوصی لگا? رکھتے ہیں۔اسی وجہ سے اپنے دورحکومت میں انہوں نے چترال اور یہاں کے عوام کے لئے تاریخ ساز ترقیاتی کام کروائے۔سید پرویز مشرف کے ملکی ترقی اور عوامی کی خوشحالی کے ویڑن اور نظریئے کے مطابق چترال کو ترقی یافتہ اور عوام کو خوشحال بنائیں گے۔ انتخابات کے نتائج جو بھی ہوں، چترال کے عوام کے ساتھ ایک دلی تعلق قائم ہوا ہے جو مزید مستحکم ہوگا۔ڈاکٹر محمد امجد کا کہنا تھا کہ وہ چترال میں پرویز مشرف ہا?س تعمیر کروائیں گے جہاں وطن واپسی پر سید پرویز مشرف آ کر رہا کریں گے اور چترال کے عوام سے ملا کریں گے۔ اسی طرح اسلام آباد میں ایک چترال ہا?س کی تعمیر عمل میں لائیں گے جہاں پر چترال کے عوام کے مسائل حل کئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ چترال کو ماڈل ضلع بنائیں گے جہاں کسی بھی ترقی یافتہ ضلع جیسی تمام سہولیات دستیاب ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن