اسلام آباد(سی پی پی) پاکستانی بلے باز محمد حفیظ کا کیرئیر خطرات سے دوچار ہے۔آل رائونڈر زمبابوے کے خلاف چوتھے میچ میں بھی کوچ مکی آرتھر کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔پاکستانی ٹیم کی جانب سے سیریز جیتنے کے باوجود محمد حفیظ کو ٹیم میں چانس نہیں دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم سینئرترین کھلاڑی محمد حفیظ کا ستارہ گردش میں دکھائی دے رہے رہا ہے۔زمبابوے کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں انہیں نہ کھلانے سے ایسا لگ رہا ہے کہ فوری طورپر پاکستان ٹیم میں ان کی واپسی کا امکان دکھائی نہیں حفیظ پاکستان ون ڈے ٹیم کے واحد کھلاڑی ہیں جو ابھی تک سیریز میں کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیل سکے ہیں۔ ذرا کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق ، کوچ مکی آرتھر سے سلیکشن معاملات میں رابطے میں رہے مکی آرتھر کو قائل نہیں کرسکے ۔اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ریگولر اوپنرز کو نظر انداز کرکے حارث سہیل سے اوپننگ کرائی گئی جس پر سلیکٹرز کوچ سے ناراض ہیں لیکن مکی آرتھر سلیکشن کے معاملات میں کسی کی مداخلت برادشت نہیں کررہے ہیں۔37 سالہ محمد حفیظ نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں زمبابوے کے خلاف 7 رنز بنائے تھے اور 3 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف اہم ترین میچ میں صفر پر آوٹ ہوئے تھے۔
پاکستانی بلے بازمحمد حفیظ کا کیریئر شدید بحران سے دوچار
Jul 21, 2018