کرپشن معاملات،آئی سی سی ڈیڑھ سال میں5 کیسز نمٹانے میں کامیاب

دبئی(سی پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے کرپشن معاملات پر اینٹی کرپشن یونٹ کی کارکردگی سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ کرپشن سے نمٹنے کے حوالے سے حکمت عملی میں تبدیلی کے بعد اب 13 معاملات کی تحقیقات جاری ہیں۔اینٹی کرپشن یونٹ کے نئے چیئرمین الیکس مارشل نے اپنی ذمہ داری کا آغاز ستمبر میں کیا تھا جبکہ یہ رپورٹ جون 2017 سے رواں برس مئی کے اختتام تک کی ہے، اس دوران مجموعی طور پر 18 معاملات کی تحقیقات شروع کی گئیں،ان میں سے 5 کو نمٹایا جا چکا اور چار کا نتیجہ ذمہ داریوں پر الزامات عائد ہونے کی صورت میں برآمد ہوا، اب 13 معاملات کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، ان میں سے بھی 5 معاملے ان لوگوں سے متعلق ہے جوکرکٹ سے براہ راست منسلک نہیں،مگر انھوں نے کھیل میں کرپشن کی کوشش کی، ان کے منصوبوں کو پہلے ہی ناکام بنایا جا چکا ہے۔اپنی سالانہ رپورٹ میں آئی سی سی کا کہنا تھاکہ یہ بات خاص طور پر دھیان میں رکھنے کی ہے کہ جہاں کچھ لوگوں پر مختلف چارجز عائد کیے گئے ہیں۔بہت سے افرادکو بے قصور بھی قرار دیا گیا، یہ تحقیقات ثابت کرتی ہیں کہ کسی بھی کھلاڑی کی معصومیت اہمیت رکھتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...