حافظ آباد(نامہ نگار)حافظ آبادمیں شادی کی تقریب کے دوران چھیڑ خوانی سے منع کرنے پر با اثر چودھری کی اندھا دھند فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق ہو گیا۔ حافظ آباد کے نواحی گائوں چینیانوالی میں شادی کی تقریب میں بلائے گئے خواجہ سراء ڈانس میں مصروف تھے جہاں دولہا کے قریبی عزیز محمد اشفاق بھولا نے خواجہ سرائوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ثانیہ نامی خواجہ سراء شدید زخمی ہو گیا جو ہسپتال میںدم توڑ گیا۔جاں بحق خواجہ واقعہ کے خلاف خواجہ سرائوں کی بڑی تعداد ہسپتال جمع ہو گئی جہاں اُنہوں نے واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرہ بازی کی ۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جلد ملزم کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔