لاہور(خصوصی رپورٹر)نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زیرصدارت گزشتہ روزکمشنر راولپنڈی ڈوےژن کے دفتر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں انتخابات کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔2گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس مےں عام انتخابات کے شفاف اورپرامن انعقاد کےلئے اہم فےصلے کےے گئے۔اجلاس مےں راولپنڈی ڈوےژن مےں 5ہزار سے زائد پولنگ سٹےشنز پر 12841پولےس اہلکار سکےورٹی ڈےوٹی پر تعےنات کرنے کا فےصلہ کےاگےا۔راولپنڈی مےں 6132،اٹک مےں 2754،جہلم1841اورچکوال مےں 2141پولےس اہلکار سکےورٹی کے فرائض انجام دےںگے جبکہ پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کلوز مانیٹرنگ کی جائے گی اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کی مانیٹرنگ کریں گے۔اجلاس مےں پولنگ سٹےشنر کی6کلو مےٹر کی حدود مےں اےک اےمبولےنس تعےنات کرنے کا فےصلہ کےاگےا جبکہ الےکشن کےلئے آنے والے غےر ملکی مبصرےن ،صحافےوں اورمےڈےا پرسنز کی سکےورٹی کے لئے حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس مےں الےکشن مےں حصہ لےنے والے امےدواروں خصوصاً سرکردہ سےاستدانوںکی فول پروف سکےورٹی کے پلان کوبھی حتمی شکل دے دی گئی۔اجلاس کے دوران راولپنڈی ،اٹک ،جہلم اورچکوال مےں متوقع گرمی کی شدت کے پےش نظر پولنگ سٹےشنز پر ہےٹ سٹروک سےنٹرز قائم کرنے کا فےصلہ بھی کےاگےا۔نگران وزےراعلیٰ نے اجلاس کے دوران سےاسی جماعتوں اور امےدواروں کی جائزشکاےات کے ازالے کےلئے متعلقہ اداروں کو فوری کارروائی کرنے کی ہداےت کی اورکہا کہ امن و امان کی صورتحال کومزےد بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھاےا جائے اور ضابطہ اخلاق کے نفاذ کیلئے امیدواروں کو اعتماد میں لیا جائے۔نگران وزےراعلیٰ نے انتظامےہ کو ہداےت کی کہ راولپنڈی ڈوےژن مےںپولنگ سٹےشنز پر پانی ،بجلی ،ٹوائلٹ ودےگر سہولتوں کی فراہمی کو ہر صورت ےقےنی بناےا جائے۔انہوںنے کہا کہ ووٹرز کیلئے پرامن ماحول میں حق رائے دہی کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ ہسپتالوںکو ہیلتھ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آزادانہ اور شفاف انتخابات سے انتظامیہ اور پولیس کی عزت بڑھے گی۔ پرامن انتخابات کا انعقادحکام کی سرکاری ڈیوٹی ہی نہیں قومی فریضہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ ڈے پر بہترےن سکےورٹی انتظامات ےقےنی بنائے جائےںگے۔ نگران صوبائی وزیر داخلہ شوکت جاوید نے کہا کہ اہم سیاسی شخصیات کی حفاظت کیلئے سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ عوامی مقامات اور پاکستان میں کام کرنے والے غیرملکیوں کی حفاظت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ نگران صوبائی وزیر خزانہ ضیاءحیدر رضوی نے کہا کہ الیکشن انتظامات کیلئے فنڈز کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔نگران صوبائی وزیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ الیکشن ڈے پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوکل پرسن متعین کئے جائیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ کے دوران بتایا کہ غیرملکی مبصرین الیکشن مہم کا جائزہ لیں گے۔ پولنگ سٹیشنز پر پانی، بجلی، ٹوائلٹ اور دیگر سہولتیں یقینی بنائی جائیں گی۔ نگران صوبائی وزراءضیاءحیدر رضوی، شوکت جاوید، سردار تنویر الیاس ، سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی ڈویژن، آر پی او راولپنڈی الیکشن کمیشن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
پولنگ ڈے پر بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے: حسن عسکری
Jul 21, 2018