ملتان(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، سینیئر نائب صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، سٹی صدر ملک نسیم حسین لابر، ضلعی جنرل سیکرٹری و انچارج پیپلزپارٹی الیکشن سیل ملتان راؤ ساجد علی، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن و ممبر پیپلزپارٹی الیکشن سیل ملتان چوہدری یاسین، سٹی سیکرٹری انفارمیشن ریاض رضا، سینیئر نائب صدر پیپلزپارٹی خواتین ونگ جنوبی پنجاب راضیہ رفیق، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ انچارج میڈیا سیل ملتان سٹی و ممبر پیپلزپارٹی الیکشن سیل ملتان خواجہ عمران، ترجمان پیپلزپارٹی ملتان سٹی وحیدالحسن بھٹہ جانباز نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سید علی موسی گیلانی کے کاروان پر فائرنگ کرنے والوں کے خلاف الیکشن کمیشن فوری نوٹس لے۔ پیپلزپارٹی ہر حال میں الیکشن لڑے گی اور خوف و ہراس پھیلانے والی قوتوں کو 25 جولائی کو عبرت ناک شکست دے گی اگر یہی صورت حال رہی تو پیپلزپارٹی ان قوتوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے سکتی ہے
علی موسیٰ کے کاررواں پر فائرنگ الیکشن کمیشن نوٹس لے : پی پی
Jul 21, 2018