غزہ : اسرائیلی فوج کی مظاہرین پر بمباری‘4 فلطسینی شہید‘ متعدد زخمی

غزہ (اے ایف پی) غزہ میں احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج نے حماس کے ٹھکانوں پر بمباری اور ٹینکوں سے گولہ باری کر دی جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ 2 فلسطینی خان یونس، ایک رفاہ اور چوتھا سرحد کے قریب شہید ہوا۔ شہید ہونے والوں کے نام شابان، محمد ابو فرہانا، محمود کشنا، محمد بدوان بتائے گئے ہیں۔ صہیونی فورسز نے م¶قف اپنایا کہ حماس نے پتنگوں اور غباروں کے ذریعے آتش گیر مادہ اسرائیل پر پھینکا جس کا جواب دیا گیا۔ یاد رہے کہ گریٹ مارچ آف ریٹرن میں صہیونی فوج کے ہاتھوں تیس مارچ سے لے کر اب تک 149 فلسطینی شہادت پا چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...