راولپنڈی (آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں مختلف جگہوں پر پانی کا مسئلہ حل کرنے کےلئے بورنگ سمیت 8جیل بیرکس کے باہر شیڈز اور بڑی تعداد میں غریب قیدیوں کا جرمانہ بھی ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل نواز شریف نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے جیل کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا تھا اس دوران جیل میں نواز شریف سے قیدیوں نے اپنے مسائل بھی بیان کئے تھے جس پر انہوں نے اڈیالہ جیل میں فلاحی کام کرانے کا فیصلہ کیا۔ اسی سلسلے میں جمعہ کے روز نواز شریف نے جیل سپرٹنڈنٹ سے ان غریب قیدیو ں کی لسٹ منگوائی جو کہ سزا پوری ہونے کے بعد جرمانہ آدا نہ ہونے کی صورت میںقید کاٹ رہے تھے انکا جرمانہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسکے علاوہ اڈیالہ جیل کے 8بیرکس کے آگے شیڈز نہیں تھے جسکی وجہ سے قیدی دھوپ میں کھڑے ہو تے تھے وہاں پر بھی نواز شریف نے 8 شیڈز بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اڈیالہ جیل میں مختلف جگہ پانی کا مسئلہ تھا تو سابق وزیر اعظم نے پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے مختلف جگہوں پر بور کرانے کابھی فیصلہ کیا ہے اور اپنی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ جلد از جلد ان کاموں مکمل کیا جائے۔
نواز شریف کا جیل میں رفاہی کام کرانے کا فیصلہ، غریب قیدیوں کا جرمانہ ادا کرینگے
Jul 21, 2018