سندھ ہائیکورٹ نے مراد شاہ کیخلاف دوہری شہریت کی درخواست مسترد کر دی

Jul 21, 2018

کراچی (آئی این پی) سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی مراد علی شاہ کی دوہری شہریت سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔ سابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی دوہری شہریت سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی درخواست گزار روشن علی نے موقف اختیار کیا کہ مراد علی شاہ دوہری شہریت رکھتے ہیں اس لئے وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔ درخواست گزار کے مطابق مراد علی شاہ نے الیکشن فارم میں دوہری شہریت ظاہر نہیں کی۔ دوسری جانب مراد علی شاہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دوہری شہریت سے متعلق حیدر آباد بنچ نے جلال محمود شاہ کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی اس طرح کی درخواست قابل سماعت نہیں۔ عدالت نے دونوں فریقین کا موقف سننے کے بعد درخواست مسترد کر دی۔

مزیدخبریں