اسلام نظام رائج ہوتا تو کرپٹ، نااہل لوگ حکمران نہ بنتے: مولانا فضل الرحمٰن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث کے صدر مولانا فضل الرحمٰن بن محمد نے جامع مسجد محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں صحیح قرآنی اور اسلامی نظام رائج ہوتا تو کرپٹ، بدعنوان، نااہل لوگ ہمارے حکمران بن کر ہم پر مسلط نہ ہوتے۔ نئے انتخابات ہونے جا رہے ہیں پھر وہی چہرے مختلف لیبل لگا کر میدان میں موجود ہیں۔ جانے والے یہی کہتے ہیں کہ ہم نے عوام اور ملک کی بے حد خدمت کی ہے اور جو کچھ وہ کرتے ہیں سب کے سامنے ہوتا ہے۔ طاغوتی اور اسلام دشمن طاقتیں اسلام کے خلاف پروپیگنڈا کرتی ہیں کہ یہ نظام قابل نفاذ اور قابل عمل نہیں ہے اس لئے کہ پاکستان کو مختلف نظاموں کی تجربہ گاہ بنا دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...