لاہور (خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ (ن)لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عوام ملک کے روشن مستقبل اور دیرپا ترقی کو ووٹ دیں گے جھوٹے اور عوام کو گمراہ کرنے والے اقتدار میں نہیں آ سکتے، مستقبل نواز شریف کا ہے، بجلی کے پیداواری منصوبوں سے لے کر ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے والے اقتدار میں آئینگے،کارکن ہی مسلم لیگ (ن) کااصل اثاثہ اور پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور کارکنوں کو ان کا جائز مقام دینا ہی پارٹی پالیسی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حلقوں میں الیکشن مہم کے دوران چیئر مینوں وائس چیئر مینوں کونسلرزاورکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری تنویر نثار گجر، عامر خان، حاجی محمد اسلم و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کا شفاف اور دیانتدارانہ استعمال یقینی بنا کر مسلم لیگ(ن) نے نئی تار،یخ رقم کی، قومی وسائل کی پائی پائی بھی ایمانداری سے فلاح عامہ کے پروگراموں پر صرف کی جا رہی ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کا کارکردگی میں مقابلہ نہ کر پانے والے اب آئیں بائیں اور شائیں کر رہے ہیں۔