شجاع آباد(خبر نگار) بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام سالانہ امتحان 2019 کی بی اے‘ بی ایس سی کی رجسٹریشن2500 روپے فیس کے ساتھ جاری ہے جس کیلئے آخری تاریخ 25 جولائی مقرر ہے۔ 25 جولائی کو ہی عام انتخابات ہیں۔ اس حوالہ سے سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ امیدواروں نے رجسٹریشن کی تاریخ کم از کم 31 جولائی تک( سنگل فیس) بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب بی زیڈ یو یکم جولائی کو بی اے‘ بی ایس سی ضمنی امتحان 2018 ءکے نتائج کا اعلان کرے گی۔