لاہور(نامہ نگار)پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے ایک ہفتے میں 2182گاڑیوں کا ریکارڈ چیک کیا۔243گاڑیوں کا ریکارڈ درست نہ پایا گیا جبکہ 50 گاڑیوںپر جعلی نمبر پلیٹ آویزاں تھی۔ مشکوک اور غیررجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مستقل 24گھنٹے جاری رہے گا۔ترجمان پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ شہری کسی بھی غیر قانوی سرگرمی کی اطلاع15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر دیں۔