لاہور :پولیس کے اہلکار شدیدبارش میں سڑکوں پر شہریوں کی مدد کرتے رہے

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کے افسران شدیدبارش کے دوران سڑکوں پر شہریوں کی مدد کرتے رہے ۔پولیس اہلکار شہریوں کی خراب گاڑیوں کی بروقت مرمت کر کے ٹریفک روانی کو بھی یقینی بناتے رہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے افسران کو ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں کا دورہ کر کے واسا کی مدد سے فوری پانی نکلواکر شہریوں کیلئے آسانی پیدا کی جائے۔ واسا اور ٹی ایم اے عملہ سے مکمل تعاون کیا جائے ایس پی کینٹ بلال افتخار کی نگرانی میں پولیس اہلکار بھٹہ چوک، والٹن روڈ، ڈیفنس و دیگر علاقوں،ایس پی سول لائنز محمد افضل کی نگرانی میں پولیس اہلکار فیصل چوک، گورنر ہائوس، ریگل چوک اور جی پی او چوک، ایس پی اقبال ٹائون سید علی کی نگرانی میں پولیس اہلکار اقبال ٹائون،گلشنِ راوی، نواںکوٹ اور شیراکوٹ، ایس پی صدر معاذ احمد کی نگرانی میں پولیس اہلکارچوہنگ، جوہرٹائون، گرین ٹائون، ہنجروال اورنواب ٹائون،ایس پی سٹی احسن سیف اللہ کی نگرانی میں پولیس اہلکارشاہدرہ،لوہاری گیٹ،بھاٹی گیٹ، لاری اڈہ اورراوی روڈ ک،ایس پی ماڈل ٹائون علی وسیم کی نگرانی میں پولیس اہلکار نشترکالونی،لیاقت آباداورشادمان کے علاقوں میں شہریوں کی سہولت کی خاطر سڑکوں پر فرائض سرانجام دیتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن