پاکستان آگہی پروگرام: طلبہ، اساتذہ کا دورہ ایوان قائداعظم، موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر

لاہور (خصوصی رپورٹر) آغوش گرائمر سکول نزد دربار غوثیہ‘ گرین ٹائون کے طلبا اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ قائداعظم، -1شاہراہِ نظریۂ پاکستان‘ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے میریڈینز ہائی سکول فار بوائز بیدیاں روڈ، دارِ ارقم حفظ سیکشن برائے طلبائ‘ شادباغ کا وزٹ کیا۔ تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد171تھی۔

ای پیپر دی نیشن