سینیٹ میں رضاربانی نےالیکشن کمیشن سے اپنے 8 سوالات کے جوابات مانگے ہیں ۔رضاربانی نےالیکشن کمیشن سے سوال کیاہےکہ بینک ملازمین سے کس قانون کے تحت الیکشن ڈیوٹی لی جارہی ہے؟انھوں نے سوال کیاکہ فوجی اہلکارپولنگ سینٹرکے اندراورباہرکس قانون کے تحت تعینات کیے جائیں گیں؟رضاربانی نےیہ بھی سوال کیاکہ کیا الیکشن کمیشن نےفوج کومجیسٹریل اختیارات دیے؟۔انھوں نے مزید سوال کیا کہ کالعدم تنظیمیں کے250 امیدوارکس قانون کے تحت انتخابات لڑرہے ہیں؟رضاربانی نےیہ بھی نکتہ اٹھایاکہ میڈیا کی زبان بندی کی جارہی ہے،الیکشن کمیشن کیوں نوٹس نہیں لیتا۔کیااحتساب کےعمل کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جارہا ہے؟ انھوں نے مزید سوال اٹھایاکہ دوجماعتوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ پی پی پی کے چیئرمین کو پنجاب پولیس نے ریلی سے کیوں روکا؟انھوں نے یہ بھی سوال اٹھایاکہ مسلم لیگ کے کارکنوں گرفتارکیا گیا،الیکشن کمیشن کونظرنہیں آرہا