ایفیڈرین کوٹہ کیس: حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا

Jul 21, 2018 | 23:24

ویب ڈیسک

ایفیڈرین کوٹہ کیس میں محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔ لیگی رہنماء حنیف عباسی کو ایفیڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت نے سزا یافتہ ہونے پر حنیف عباسی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل ہو گے ہیں۔ حنیف عباسی این اے 60 راولپنڈی سے شیخ رشید کے مقابلے میں الیکشن لڑ رہے تھے۔ایفیڈرین کیس میں آٹھ ملزمان حنیف عبا سی ، انکے بھا ئی با سط عبا سی ,پارٹنر احمد بلال عادل ،غضنفر،ناصر خان ، سراج عبا سی ،نزاکت اور محسن خورشید نامزد ہیں.ملزم نا صر خان حج پر جا نے کے باعث عدالت پیش نہ ہو سکا.

اے این ایف نے 21جولائی 2012 میں حنیف عبا سی وغیرہ کے خلاف مقدمہ نمبر 41 بجرم 9/سی۔ 14/15 سی این ایس اے 1997 ودیگر دفعات کے تحت درج کیا.اے این ایف نے مقدمہ کے چار مکمل اور ایک ضمنی چالان عدالت میں پیش کئے۔حنیف عبا سی پر گریس فارما کے نام پر 2010 میں 500کلو ایفیڈرین سے ادویات بنا نے کی بجا ئے فروخت کرنے کا الزام ہے ۔اے این ایف نے سال 2012 میں انکوائری شروع کی۔ حنیف عبا سی اس کیس میں ضمانت پر تھے۔اے این ایف نے گزشتہ سال حنیف عبا سی کے بنک اکاؤنٹ اور اثاثوں سمیت فیکٹری فریز کی،ایفیڈرین کیس کی سماعت چھ سال تک ہو تی رہی ، اس دوران انسداد منشیات عدالت کے چھ جج تبدیل ہو ئے۔

کیس کی تاریخ دو اگست مقرر ہو نے کے باوجود شاہداورکزئی کی درخواست پر ہا ئی کورٹ نے روزانہ کی بنیاد ہر سما عت کا حکم جاری کیا۔ہا ئی کورٹ کے جسٹس عبا د الرحمن لودھی کے حکم پر 16جولائی کو سماعت روزانہ کی بنیاد ہر شروع ہو ئی،ہا ئی کورٹ کے جج جسٹس عبا دالرحمن لودھی نے 21 جولائی کو اس کیس کا فیصلہ کر نے حکم دے رکھا تھا۔حالیہ سما عت کے دوران ٹرائل کورٹ نے متعدد بار اے این ایف کی کارکردگی پر اظہاربرہمی کے ساتھ اسکی سرزنش بھی کی۔

مزیدخبریں