لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شنیلاروت نے کہاہے کہ پی ٹی آ ئی حکومت ملک کو خو شحا لی کے راستے پر لے جا رہی ہے ۔ صوبے کی عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ شہباز شر یف کی طرح زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عملی اقدامات کر کے عوام کو سہولتیں فراہم کریںگے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصا ف کی حکومت کو ئی انتقامی کارروائی نہیں کررہی جو لو گ گر فتارہورہے ہیں وہ قومی مجرم ہیں جنہوں نے ملک اور قوم کو بے در دی سے لو ٹا ۔ تحریک انصا ف کی حکومت ملک کی تقد یر بدلے گی۔