سیاسی مخالفین کو گرفتارکرکے عمران خان کوئی فائدہ نہیں ہونے والا:راؤ شہاب

Jul 21, 2019

کاہنہ (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے سابقہ ڈپٹی میئر راو شہاب الدین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی ملی بھگت سے ایک اور سابقہ وزیر اعظم گرفتار ۔جس کی شدید مذمت کر تے ہیں جن رہنمائوں نے ملک کو ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن کیا حکومت انہی کیخلاف کر پشن کے جھوٹے مقدمات درج کر وا رہی ہے مسلم لیگ ن نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک میں نہ ہی بجلی تھی اور نہ ہی گیس ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دورہ اقتدار میں ملک میں بجلی ،گیس کی مکمل طور پر لوڈ شیڈنگ ختم کی ،حکومت آج ان رہنمائوں کو کر پشن کے جھوٹے الزام لگا کر گرفتار کر رہی ہے عمران نیازی کی انتقامی سیاست سے ملک کو کو ئی فائدہ ہونے والا نہیں عمران نیازی تمام اپوزیشن رہنمائوں کو گرفتار کر لیں لیکن ملک کا بیڑا غرق نہ کریں ۔

مزیدخبریں