خواجہ جنید کو قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ

Jul 21, 2019

لاہو( نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے خواجہ جنید کو جونیئر ٹیم کی کوچنگ سونپنے پر اتفاق کیاہے۔اس سلسلے ابتدائی مشاورت مکمل ہوچکی، چند حل طلب معاملات کے فائنل ہوتے ہی ان کی تقرری کے بارے میں باقاعدہ اعلان کردیاجائیگا۔سابق سیکرٹری شہباز احمد سینئر کے دور میں خواجہ جنید قومی سینئر ٹیم کے بااختیار ہیڈ کوچ تھے۔

مزیدخبریں