شاہ کوٹ، جڑانوالہ: 2 ذہنی معذور لڑکیوں ماموں کانجن میں منکوحہ لڑکی سے زیادتی

Jul 21, 2019

شاہ کوٹ، جڑانوالہ، ماموں کانجن (نامہ نگاران)نواحی گاؤں بورالہ میں ایک اوباش نوجوان نے ذہنی معذور لڑکی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہوگیا۔ پولیس تھانہ صدر شاہ کوٹ کو دی گئی درخواست میں مقامی رہائشی نے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ زمینوں پر گیا ہوا تھا کہ اسی اثنا میں ملزم زوہیب نے اسکی ذہنی معذور بیٹی کو گھر میں اکیلا پا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔جڑانوالہ کے نواحی گائوں میں با اثر وڈیرہ ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ لڑکی کی طبیعت خراب ہو نے پر ڈاکٹر نے اسے حاملہ ہو نے کا انکشاف کیا۔ روڈالہ پولیس بھی با اثر ملزمان کی ہمنوا ہ بن گئی۔ ذرائع کے مطابق تھانہ روڈالہ کے گائوں 356گ ب کے رہائشی کی 19سالہ بیٹی ( ث ) کو گائوں کے با اثر وڈیرے نصراللہ کے بیٹے مرتضی ٰ نے اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ جس سے وہ حاملہ ہو گئی ۔ ایس ایچ او تھانہ روڈالہ نے کہا کہ وہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر دے رہے ہیں اور جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ دریں اثناء ماموں کانجن میں منکوحہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرنے کے الزام میں باپ بیٹوں سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 497گ ب بستی لعل شاہ کی رہائشی نے مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ روز ثقلین، قدیر پسران یوسف اور انکے والد یوسف نے آصف اورنور ساکنان 415گ ب اور دو نامعلوم افرادکے ہمراہ اسکے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر اسکی منکوحہ بیٹی کو زبردستی کیری ڈبہ میں اغوا کر کے لے گئے اور ثقلین اس سے کئی روز تک زبردستی زیادتی کرتا رہا ہے۔

مزیدخبریں