پولیس کانسٹیبل کے قتل اورڈکیتی میں ملوث 2اشتہاری گرفتار

لاہور(نمائندہ خصوصی)انچار ج انویسٹی گیشن رائیونڈسب انسپکٹر محمد سرور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈائون کے دوران 2 خطرناک اشتہاری ملزم بوٹا عرف چوہدری اور نذر عرف نذرا کو گرفتارکر لیا ہے۔ملزم بوٹا عرف چوہدری کالا عرصہ 9 سال سے پولیس کو دہشتگردی ،قتل اور ڈکیتی کے سنگین مقدمات میں مطلوب تھا ۔ 2010 میں کانسٹیبل محمد شفیق کوملزم نے فائرنگ کرکے شہید کردیاتھا۔جبکہ ملزم نذر عرف نذراعرصہ 11 سال سے ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں لاہو رپولیس کو مطلوب تھا۔

ای پیپر دی نیشن