رانا ثنااللہ کا کیس کوئی ماننے کو تیار نہیں، ادارے نے اپنی ساکھ خراب کی : مشاہداللہ

لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ حکمران گرفتاریوں سے ہماری آواز کو نہیں دبا سکتے ، رانا ثناء ا للہ پر جھوٹا اور بے بنیاد کیس بنایاگیا ، رانا ثناء اللہ کے کیس کو کوئی شخص بھی ماننے کو تیار نہیں ، ایسے ہتھکنڈوں سے (ن) لیگ ڈرنے والی نہیں ،رانا ثناء اللہ اپنے خلاف کیس پر ڈٹے ہوئے ہیں ۔ سینیٹرمشاہد اللہ خان نے رانا ثنا اللہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جدوجہد کی مثال ہیں رانا ثنا اللہ،مشرف دور میں بھی تکالیف اٹھائیں،جو کیس ان پر بنایا گیا یہ ایسا کیس ہے کہ دنیا کا ایک بھی آدمی اس پر یقین کرنے کو تیار نہیں۔انہوںنے کہاکہ افسوسناک بات یہ ہے کہ جن اداروں نے یہ کیس بنایا انہوں نے اپنی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ ہمارے خلاف انتقامی کاروائیاں ہو رہی ہیں ہمیں معلوم ہے ۔رانا ثنا اللہ کی آواز کو ایسے نہیں دبایا جا سکتا۔رانا ثنا باللہ کے اہل خانہ نے جرات سے حالات کا مقابلہ کیا۔ملک کے عوام کیساتھ عجیب کھیل کھیلا جا رہا ہے،ملکی معیشت کو تباہی کر دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف ان لوگوں میں سے جس نے سی پیک شروع کیا۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین سینٹ کو ستاون ووٹ ملے اس میں سے بیس پیپلز پارٹی کے تھے یہ بھی ہو سکتا ہے کہ سینٹ میں ووٹنگ کروانے کی نوبت ہی نہ آئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...