بغداد(این این آئی)سیکورٹی امور کے عراقی ماہر فاضل ابو رغیف نے اپنی ٹویٹ میں بتایاعراق کے قومی انٹیلی جنس کے زیر انتظام فورس نے داعش تنظیم کے وزیر تیل کی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے۔داعش کی فنڈنگ لائن کو تباہ کر دیا گیا۔ اس دوران تنظیم کے مالیاتی نیٹ ورک کے بانی فوز محمد جبیر الراوی سے لے کر داعش کے وزیر مالیات کے نام سے جانی جانے والی شخصیت تک کی زندگی کا خاتمہ کر دیا گیا۔
عراقی انٹیلی جنس نے شام میں داعش کے وزیر تیل کو موت کی نیند سلا دیا
Jul 21, 2019