بیجنگ (اے پی پی) یورپی پارلیمنٹ نے ہانگ کانگ سے متعلق ایک قرارداد کی منظوری دی ہے جس میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی انتظامیہ سے نام نہاد " پرامن مظاہرین " پر عائد الزامات منسوخ کرنے اور پولیس کی جانب سے قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات بارے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ چینی نشریاتی ادارے نے اس پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس قرارداد کو منظور کرتے وقت بہت سے حقائق اور واقعات سے جان بوجھ کر چشم پوشی کی گئی جن میں ہانگ کانگ میں سرکاری املاک پر حملے، فرائض کی انجام دہی میں مصروف پولیس اہلکاروں پر حملے اور دیگر غیر قانونی سرگرمیاں شامل ہیں۔ اس قرارد اد کے مندجات حقائق کے منافی اور قرارداد کی منظوری چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔
یورپ کی ہانگ کانگ کے اندرونی معاملات میں مداخلت غلط اشارہ ہے: چین
Jul 21, 2019