سابق ادوارمیں لوٹ مارکے باعث ملک بحران سے دوچارہے:خواجہ حبیب الرحمان

لاہور(کامرس رپورٹر )ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں لوٹ مار کے باعث اس وقت ملک شدید معاشی اور اقتصادی بحران سے دو چار ہے،مئی سے جون تک مہنگائی میں 7فیصد اضافہ ہو چکاہے،اقتصادی سست روی کے باعث ملک میں8لاکھ سے 10لاکھ تک لوگ بیروز گار جبکہ چالیس لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،خدشہ ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں یہ تعداد مزید بڑھ جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر خانیوال چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ریکوڈیک معاہدے پر عالمی عدالت کی جانب سے پاکستان پر جرمانہ پاکستانی معیشت کو معذور کرنے کے مترادف ہے،یہ جرمانہ پاکستان کیسے ادا کر سکتا ہے،یہ نقصان پاکستان کی معیشت کو تباہ کر نے کی عالمی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل اور برآمداتی تجارت کو مسلسل عالمی حملوں کے نتیجے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن