کراچی (سٹی نیوز) جمعیت علمائے پاکستان سندھ کے صدر صاحبزادہ علامہ افتخاراحمدعباسی ایک روزہ دورے پرآج (بروزاتوار) دوپہر کراچی پہنچیں گے،سہراب گوٹھ پر کارکنان جمعیت ان کا بھرپوراستقبال کریں گے،بعدازاںنارتھ کراچی میںبعدنمازظہر اپنے اعزازمیں منعقدہ استقبالیہ تقریب اور بعدنماز عشاء لیاقت آباد میں تقریب حلف برداری سے خطاب کریں گے،اس دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں جے یوپی رہنمائوں وکارکنان سے ملاقاتیںاور دفاتر کاافتتاح کریں گے۔علاوہ ازیں جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے عہدیداران سے تحریک ریاست مدینہ کے حوالے سے مشاورت اور تنظیمی صورتحال کا جائزہ بھی لیں گے۔