اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارتی وزیر داخلہ نے دعوی کیا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونے والا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جو کرگل دار میمیوریل کا دراس سیکٹر میں دورہ کررہے تھے کہا کہ میں سچ کہہ رہا ہوں کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونے والا ہے۔ حریت لیڈر بات چیت کے ذریعہ مسئلہ حل نہیں کرنا چاہتے تو ہمیں معلوم ہے تو پھر یہ مسئلہ کیسے حل ہوگا۔ بھارتی وزیراعظم کے ان الفاظ میں دھمکی ہے کہ بھارت کشمیر کا مسئلہ طاقت سے حل کریگا۔ کیونکہ آل پارٹیز حریت کانفرنس بات چیت پر آمادہ نہیں۔