جھاڑو پھرتے پھرتے آخری کونے تک آگیا، ابھی تو کھیل شروع ہوا: شیخ رشید

لاہور(سٹاف رپورٹر) شیخ رشید نے کہا ہے کہ جھاڑو پھرتے پھرتے آخری کونے تک آگیا، ابھی تو کھیل شروع ہوا، آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا، فضل الرحمن وزیراعظم کا استعفیٰ لیتے لیتے چیئرمین سینٹ تک پہنچ گئے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں تمام چوروں کو ٹکٹکی لگے گی، وزیراعظم سے کہا جس جس نے قوم کا پیسہ کھایا ہے وصول کیا جائے، ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے، آپ چیخیں مار رہے ہیں، قوم کو پہلے بھی کہا جو جتنا چیخ رہا ہے وہ ٹکٹکی کے قریب ہے، وزیراعظم سے کہا جس جس نے قوم کا پیسہ کھایا ہے وصول کیا جائے، بعض لوگوں کے وکٹ کے دونوں طرف تعلقات ہوتے ہیں۔ پاکستان ریلوے نے میانوالی ایکسپریس کے بعد مزید نئی ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ریلوے کی جتنی خدمت ہوسکی کروں گا، مال گاڑیوں سے مقررہ اہداف سے زیادہ آمدن حاصل ہوا، بڑے ادارے ریلوے میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے 36 نئی ٹرینوں کے اوقات کار اور انہیں رواں دواں رکھنے پر زور دیا ہے۔6 ماہ بعد ریلوے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن