معذور ملازمین کے سپیشل الاؤنس میں اضافہ

Jul 21, 2019

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب حکومت نے معذور افراد کیلئے الائونس میں اضافہ کر دیا۔ معذور افراد کا سپیشل الائونس ایک ہزار روپے سے بڑھا کر دو ہزار روپے کر دیا گیا۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے انتظامی سیکرٹریز ،رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ، سیشن ججز کو مراسلہ ارسال کر دیا معذور افراد کے سپیشل الائونس میں اضافہ یکم جولائی سے نافذالعمل ہوگا۔ صرف معذور افراد کے کوٹے پر بھرتی ہونے والے اور طبی طور پر معذور قرار دیے گئے افراد مستفید ہو سکیں گے۔

مزیدخبریں