مقبوضہ کشمیر: فوج کا اسلام آباد میں سرچ آپریشن، بھارت مفاہمانہ طرز عمل اپنائے: میر واعظ

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ہفتہ کو ضلع اسلام آباد میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوج کی 19راشٹریہ رائفلز ، پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ اور بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے ڈورو محمود آباد کے تما م داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی شروع کر دی ۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔ جموں خطے کی کوٹ بھلوال جیل کی انتظامیہ نے جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی کو انکے خلاف قائم ایک جھوٹے مقدمے کی سماعت کے سلسلے میں ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسلامی تنظیم آزادی کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ عبدالصمد انقلابی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کپواڑہ کی عدالت میں پیش کیا جانا تھالیکن جیل انتظامیہ نے انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جس کے بعد عدالت نے ان پر قائم جعلی مقدمے کی آئندہ تاریخ سماعت5اگست کو مقرر کر دی۔ حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ دھونس‘ دبائو اور طاقت کی پالیسی کی بجائے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مفاہمانہ طرزعمل اختیار کرے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...