وزیراعظم نے اقتدار کی جان پنجاب کے طوطے میں پھنسا لی ہے:لیاقت بلوچ

Jul 21, 2020

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور مجلس قائمہ سیاسی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے منصورہ میں کشمیری اور سیاسی کارکنان کے و فد سے ملاقات میں کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار کی جان پنجاب کے طوطے میں پھنسا لی ہے۔ مائنس ون نہ ہوا تو مائنس آل کی طرف ہی حالات چلے جائیں گے۔ حالات کا اس نہج تک پہنچنا زیادہ دیر نہیں لے گا۔ جمہوریت کی بنیاد پر مینڈیٹ عوام اور ریاست کی فلاح ، ترقی ، خوشحالی اور استحکام کے لیے ملتاہے جمہوریت کا یہ بھی حسن ہے کہ حکومت نہ چل پا رہی ہو ، بحران خوفناک شکل اختیار کر رہے ہوں تو حکومتیں از خود مستعفی ہوتی ہیں اور نئے مینڈیٹ کے لیے ووٹرز سے رجو ع کیا جاتاہے۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں دوہری شہریت رکھنے والے افراد کا بینہ کا حصہ نہیں بن سکتے۔

مزیدخبریں