ڈی جی ریسکیو کا راولپنڈی کے اضلاع کی کارکردگی کاجائزہ

لاہور(نامہ نگار)ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع ،جس میں اٹک ، جہلم ، چکوال اور مری شامل ہیں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ راولپنڈی ڈویژن کے ضلعی افسران نے ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کو ایمرجنسی مینجمنٹ ، آپریشنز ، ایمبولینسز کی مرمت، سٹاف اور متعلقہ تحصیلوں میں ریسکیو اسٹیشنز کی تعمیر کے حوالے سے آگاہ کیا۔ضلعی افسران نے ڈی جی ریسکیو پنجاب کو بتایا کہ تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی، تحصیل دینہ و سوہاوہ ضلع جہلم ، تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک، تحصیل کلرکہارتلاگنگ چواہ سیدن شاہ اور تحصیل لاواضلع چکوال کے اسٹیشن کا تعمیری کام جلد مکمل ہو جائے گا۔ ضلعی افسرا ن راوالپنڈی نے بتایا کہ گذشتہ 6ماہ میں ریسکیو 1122 راولپنڈی نے 17630ایمرجنسیز پر ریسکیو سروس فراہم کی جن میں 4952ٹریفک حادثات تھے ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اٹک ڈاکٹر اشفاق نے بتایا کہ ضلعی اٹک میں 6605ایمرجنسیز پر ریسکیو سروس نے عوام الناس کو ریسکیو سروسز فراہم کیں جس میں 1063روڈ ٹریفک ایکسیڈینٹ تھے۔ ڈسٹرک ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ ریسکیو 1122 چکوال نے 4351ایمرجنسیز پر ریسپانڈ کیا جس میں825روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ تھے ۔ ڈاکٹر عتیق ضلعی ایمرجنسی آفیسر چکوال نے میٹینگ کے شرکاء کو بتایا کہ چکوال میں ریسکیو1122نے گذشتہ 6ماہ میں4034ایمرجنسیز پر ریسپانڈ کیا جس میں 961روڈ ٹریفک حادثات شامل تھے۔ تمام ضلعی افسران نے اپنے اپنے اضلاع کی ممستقبلکی ضروریات جس میں ایمرجنسی وہیکلز اور ہیومن ریسورس شامل ہے کی رپورٹ پیش کی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...