محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب نے گرین ٹاؤن موضع باگڑیاں میں ناجائز قابضین سے اراضی واگزار کرالی

Jul 21, 2020

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب نے گرین ٹاؤن موضع باگڑیاں میں ناجائز قابضین سے قبضہ واگزار کرالیا۔عابد شبیر لغاری زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور اور محمد عرفان منیجر اوقاف سرکل نمبر6لاہور نے ضلعی انتظامیہ کے ذیشان رانجھا ACماڈل ٹاؤن اور محکمہ پولیس کی مدد سے ناجائزہ قابضین سے قبضہ واگذار کرایا۔گرین ٹاؤن موضع باگڑیاں میں رہائشی پلاٹس کا رقبہ43کنال پر مشتمل ہے اور ان کی مالیت 50کروڑ روپے ہے۔اس کے علاوہ مزید ناجائزقابضین سے قبضہ واگزار کروانے کا عمل جاری ہے۔

مزیدخبریں