اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پائلٹس کے مبینہ جعلی لائسنسز کا معاملہ پرپیپلز پارٹی کی طرف سے وزیر ایوی ایشن کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق جمع کر دی گئی ،تحریک استحقاق سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر مصطفی کھوکھر اور سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے پیش کی تحریک استحقاق سینیٹ قوائد و ضوابط 2012 کے رول 71 کے تحت پیش کی گئی، تحریک میں کہا گیا ہے کہ وزیر ہوا بازی اور ڈی جی ایوی ایشن نے پائلٹس کے جعلی لائسنسز کے اہم معاملے پر مکمل طور پر متضاد بیانات دیئے،وزیر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اور ایوان میں واضح موقف پیش کرنے میں ناکام رہے، ؎قومی ایئر لائن کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا،قومی ایئر لائین پر پابندی عائد ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی ساکھ کو بھی نقصان ہوا ہے، یہ ایک طرف کمیٹی اور ممبران کے رائیٹ ٹو انفارمیشن کے حق کی خلاف ورزی ہے ،دوسری طرف یہ پارلیمنٹ کے ممبران کے استحقاق کی خلاف ورزی ہے، اس واقعے پر وفاقی وزیر کے خلاف ضابطہ 78 کے تحت فوری کارروائی کی جائے۔19 ارکان کی کارکردگی پر الگ بحث ہو سکتی ہے، شیری رحمان۔۔اجلاس کے دوران عاصم سلیم باجوہ نے سینیٹ میں سی پیک کے حوالے سے انتہائی مفصل بریفنگ دی اور سینیٹرز کے سوالوں کے تفصیلی جوابات دیے جس پر سینیٹرز نے اطمینان کا اظہار کیا۔