وزیراعظم نے اقتدار کی جان پنجاب کے طوطے میں پھنسا لی:لیاقت بلوچ

ملتان(سپیشل رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور مجلس قائمہ سیاسی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے منصورہ میں کشمیری اور سیاسی کارکنان کے و فد سے ملاقات میں کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار کی جان پنجاب کے طوطے میں پھنسا لی ہے۔ مائنس ون نہ ہوا تو مائنس آل کی طرف ہی حالات چلے جائیں گے۔ حالات کا اس نہج تک پہنچنا زیادہ دیر نہیں لے گا۔ جمہوریت کی بنیاد پر مینڈیٹ عوام اور ریاست کی فلاح ، ترقی ، خوشحالی اور استحکام کے لیے ملتاہے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ جموں کشمیر کے عوام کا آزادی ، حق خود ارادیت اور پاکستان سے الحاق کا جذبہ و عزم بے مثال ہے۔ کشمیریوں کی لازوال قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن