سکھر(بیورو رپورٹ)ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایک ہفتہ قبل تھانہ آباد کی حدود سے مسلح ملزمان نے سوسائٹی سو فٹ روڈ کے قریب ٹریژری ملازم اسداللہ جاگیرانی سے بینک تعاقب کے دوران نقد رقم 2 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے اورمزحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے مدعی اسداللہ کو زخمی کردیا تھا، واقعے کا ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے نوٹس لیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور چھینی گئی رقم برآمد کرنے کے احکامات جاری کیے ،واقعے کا مقدمہ مدعی اسد اللہ جاگیرانی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ آباد میں درج کیا گیا تھا،پولیس نے موئثر حکمت عملی کے تحت مغفی اطلاع پہ واردات میں ملوث ملزم کو پہلے ہی گرفتار کرکے قبضے سے چھینی گئی رقم برآمد کرکے مالک اسد اللہ کے حوالے کردی گئی دوسری جانب مدعی اسد اللہ نے چھینی گئی رقم واپسی پر ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں سے اظہارِ تشکر کیا ہے ۔
ٹریژری ملازم کو لوٹنے والا ڈاکو گرفتار
Jul 21, 2020