لاہور (سپیشل رپورٹر) محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبائی وزیر صمام بخاری کو وائلڈ لائف اینڈ فشریز کے محکموں کا چارج دے دیا ہے۔ گزشتہ روز اسد کھوکھر نے صوبائی وزیر کی پوسٹ سے استفعی دے دیا تھا جس پر ان کا استعفی کل ہو منظور ہو گیا تھا۔ اب وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے ان کے محکموں کو صوبائی وزیر صمصا بخاری کو دے دئیے گئے ہیں۔ اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔