سری نگر+اسلا م آباد(سپیشل رپورٹ)مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران3 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ان میں سے دو نے خود کشی کر لی جبکہ ایک بارودی مواد پھٹنے سے ہلاک ہوا۔سرینگر کے پانتہ چھوک میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس سی آر پی ایف اہلکار29ویں بٹالین سے وابستہ بسواجیت دتا نامی اہلکار نے خود کو گولی مار دی۔ گولی لگنے سے بسواجیت دتا کی موت واقع ہو گئی ۔ فوجی حکام کے مطابق گلمرگ میں ایک فوجی اہلکار ر اکشے کمار اپنی ہی سروس بندوق سے اچانک گولی نکلنے کی وجہ سے ہلاک ہو گیا۔ تاہم بتایا جاتا ہے کہ بھارتی فوج کی اکشے کمار نے خود کشی کی ہے۔ ادھر کارگل کے علاقے میں لائن آف کنٹرول کے قریب ہندوستانی فوج کا ایک اہلکار اس وقت ہلاک ہوگیا جب بارودی مواد کا دھماکہ ہوا۔