کرونا کے باعث اقتصادی سرگرمیاں مزید سکڑنے کا امکان ہے: جی 20کانفرنس کا اعلامیہ

ٹوکیو (اے پی پی) جی20 ممالک کی بڑی معیشتوں کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہان نے عالمی معیشت کو تقویت دینے میں مدد کے لئے تمام دستیاب پالیسی ذرائع کا استعمال جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق جی۔ 20 ٹیلی کانفرنس کے بعد گروپ نے ایک باضابطہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے اثرات کی وجہ سے 2020 میں عالمی اقتصادی سرگرمی بہت زیادہ سکڑنے کی توقع ہے اور مستقبل کا خاکہ بدستور انتہائی غیر یقینی ہے۔ گروپ نے تمام درکار پالیسی ذرائع بروئے کار لانے کے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔ گروپ نے مزید کہا کہ مالی اور مالیاتی پالیسیاں اس وقت تک تکمیلی انداز میں جاری رہیں گی جب تک ان کی ضرورت ہے۔ مذکورہ اعلامیے میں ’’قرضوں کی معطلی کے اقدام‘‘ کی پیشرفت کے بارے میں بھی رپورٹ پیش کی گئی ہے، یاد رہے کہ اپریل میں منعقد ہونے والے جی 20 اجلاس میں مذکورہ اقدام پر اتفاق کیا گیا تھا۔ اس اقدام کا مقصد رواں سال کے اختتام تک ایسے کم آمدنی والے ملکوں کو مدد دینا ہے جن کے طبّی نظام ناکافی ہیں۔ اِس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 42 ملکوں نے قرضہ خدمات کی ادائیگیوں کے التوا کی درخواست کی ہے، جن کی مالیت اندازً 5 ارب 30 کروڑ ڈالر ہے۔ گروپ نے اتفاق کیا ہے کہ اس منصوبے کو 2020 کی دوسری ششماہی تک توسیع دینے کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...