بصیرپور‘ ڈسکہ‘ فاروق آباد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) 3 واقعات میں لڑکے اور بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بصیرپور نواحی موضع بونگی طاہر کے رہائشی اعظم بھٹہ کا 7 سالہ سوتیلا بیٹا ’’ع۔ ح‘‘ اپنے بھائی سے مل کر واپس گھرآرہا تھا کہ راستہ میں غلام عباس نامی نوجوان نے اسے لفٹ دینے کے بہانے موٹر سائیکل پر بٹھا لیا اور ویران جگہ روک کر اسے دھان کی فصل میں لے گیا۔ جہاں پستول سے خوفزدہ کر کے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ کر لیا۔ ڈسکہ میں محلہ چوہدریاں کے یونس کے 15 سالہ بیٹے کو ملزمان احسن علی اور عدنان اپنے ساتھ بھروکی لے گئے۔ زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ اوگند کے محنت کش حبیب اللہ کے چھ سالہ 2کلاس کے طالب کو گاؤں کے دو نوجوانوں ابوبکر، ارسلان عرف شانی نے ٹیوب ویل پر نہانے کے بہانے ویرانے میں لے جاکر باری باری جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچے کی چیخ وپکار پر لوگوں نے ملزم ابوبکر کو پکڑ لیا جبکہ ارسلان فرار ھو گیا۔ تھانہ صدر فاروق آباد نے دفعہ 377کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ورثا کا کہنا ہے کہ ملزمان عادی DPOشیخوپورہ ان کو نشان عبرت بنا دیں، سماجی تنظیم ساحل نے بھی اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ڈی پی او غازی صلاح الدین سے تحریری مطالبہ کیا ہے اس کیس کی تفتیش کو اپنی نگرانی میں کروا کر ملزموں کو قرار واقعی سزا دلوائیں۔