سندھ کے 12 ہزار سے زائدسکولوں میں اساتذہ نہیں ، علی زیدی

Jul 21, 2020

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ کے 12 ہزار 136 اسکولوں میں اساتذہ ہی نہیں ہیں۔ ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ صوبے میں 49 ہزار 103 اسکول فعال ہیں جن میں سے 90 فیصد اسکولوں میں سائنس کا استاد ہی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 70 فیصد اسکولوں میں لیبارٹری نہیں ہے جب کہ 18 ہزار 660 اسکولوں میں ایک استاد ہے، اور 12 ہزار 136 اسکولوں میں تو سرے سے اساتذہ ہی نہیں ہیں۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ جب مجرم صوبائی وزراء کا روپ دھار لیں گے تو اس کا یہی نتیجہ نکلتا ہے۔

مزیدخبریں