سرائیکی زبان و ثقافت کی ترویج و ترقی کرنیوالوں کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں

Jul 21, 2020

چنی گوٹھ (نامہ نگار) ایم این اے اور پیپلز پارٹی کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل مخدوم سید علی حسن گیلانی نے فلم ڈائریکٹر ایم صدیق اجن، ملک اختر ناز،پروڈیوسر سردار اعجاز خان گوپانگ کی قیادت میں ملنے والے سرائیکی فنکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی زبان و ثقافت کی ترویج و ترقی کیلئے معیاری اورمثبت کام کرنیوالوں کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں. مجھے اپنی سرائیکی زبان اور ثقافت پر فخر ہے۔ ایم صدیق اجن کو اگر سرائیکی کو ثقافتی سفیر کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا. مخدوم سید علی حسن گیلانی کی طرف سے روہی تھل دمان پروڈکشن کی سرپرستی کرنے کے اعلان پر ایم صدیق اجن، ملک اختر ناز بوھڑ، سردار اعجاز گوپانگ و دیگر فنکاروں نے اس موقع پر خوشی سے اپنے سرپرست اعلی مخدوم علی حسن گیلانی کو دستار پہنائی ۔

مزیدخبریں