پیپلز پارٹی عوامی اورمزدوروںکا خیال رکھنے والی جماعت ہے :مرزاخلیل

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین کشمیر کونسل جاپان مرزا خلیل بیگ (جموں کشمیر والے) نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء نے بھی حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا ہے حکمران جماعت بتائے کہ ساٹھ لاکھ ٹن گندم اگر خریدی گئی تھی تو کیا انہیں چوہے کھا گئے؟ انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدا اور گندم بیرون ملک برآمد بھی کی لیکن اناڑیوں سے گھر کا کچن تو چلتا نہیں اور ملک چلانے کی کوشش میں معیشت اور عوام کا ستیاناس کر دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ہی عوامی جماعت ہے جو کسانوں ‘ہاریوں ‘مزدوروں اور سفید پوشوں کیلئے سوچتی ہے باقی جماعتوں میں انویسٹرز ہیں جو الیکشن سے قبل اور الیکشن کے دوران بھاری سرمایہ کرتے ہیں اور پھر اقتدار میں آ کر سود سمیت اپنی رقم وصول کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن