قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار) ریسکیو 1122کی طرف سے شجرکاری مہم کا آغازکر دیا گیا۔ 365سال کی دنوں کی نسبت سے پودے لگائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کی طرف سے مین روڈ پٹھانکے چیمہ پر365دنوں کی نسبت سے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آ غاز کر دیا گیا۔ شجر کاری مہم میں گوجرانوالہ سیفٹی آفیسرانجم شہزاد اور وزیرآباد سیفٹی آفیسر فیا ض احمد سمیت دیگر عملہ نے شر کت کی اس موقع پر انجم شہزاد نے کہا گورنمنٹ کی طرف سے سر سبز پاکستان کی شجر کاری مہم میں1122کے جوان بھی بھر پورحصہ لے رہے ہیں 3دنوں کے اندر 2ہزار پودے لگائے جائیں گے ۔اس موقع پر سڑک کے گزرنے والے راہگیروں کے ہاتھوں سے بھی پودے لگوائے گے۔
قلعہ دیدار سنگھ:ریسکیو 1122کی طرف سے شجرکاری مہم کا آغازکر دیا گیا
Jul 21, 2020